Sunday, 4 February 2018

فیس بک نیوز فیڈ میں مقامی خبروں کو ترجیح دینے کا اعلان

https://goo.gl/cs1SG8

گزشتہ کافی عرصہ سے فیس بک پر جعلی خبریں، غیر ضروری اور فحش مواد کی گردش کی وجہ سے صارفین کے اعتماد میں کمی دیکھی گئی ہے، ایسے میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ اب فیس بک پر بھروسہ مند مواد اور مقامی خبروں کو ترجیح دی جائے گی۔



گزشتہ روز مارک زکربرگ نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کے ذریعے تمام صارفین کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ فیس بک نیوز فیڈ میں پہلی ترجیح ایسے مواد اور اُن مقامی خبروں کو دی جائے گی جو معاشرے کے لیے مفید ہوں گی۔


ان کا کہنا تھا کہ نیوز فیڈ میں تمام مقامی خبریں بھروسہ مند ذرائع سے فراہم کی جائیں گی تاکہ صارفین بے اعتباری کا شکار نہ ہوں۔


مارک زکربرگ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ صارفین کا مسلسل کہنا تھا کہ مقامی خبروں کو ترجیح دی جائے تاکہ ہمیں فوراً پتہ چل سکے کہ ہمارے اردگرد کیا ہو رہا ہے۔


انہوں نے لکھا کہ رواں برس ان کی پوری توجہ اس بات پر ہے کہ فیس بک کا استعمال صرف تفریح کے لیے محدود نہ رہے بلکہ لوگ اس سے معاشرے اور ماحول میں بہتر تبدیلی لاسکیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...