Sunday, 4 February 2018

شامی پناہ گزینوں سے عشق ہے: انجلینا جولی

https://goo.gl/hnvVvC
ہالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر برائے پناہ گزین اینجلینا جولی کا کہنا ہے کہ شام میں جنگ بندی ہونی چاہیے۔ لوگوں کو زندگی جینے کا پورا حق ہے، مجھے ان سے عشق ہے۔

اینجلینا جولی شامی پناہ گزینوں سے اظہار ہمدردی کے لیے بیٹیوں کے ہمراہ اردن پہنچیں اور جنگ سے متاثر افراد ملاقات کی ۔

انجلینا جولی نےشام میں جنگ سے متاثرہ پناہ گزینوں کے حالات سے آگاہی حاصل کی۔ بولیں کہ مجھے ان سے عشق ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری رکھوں گی۔

انہوں نے کہا ان پناہ گزینوں کو اپنا گھرچھوڑے آٹھ سال ہونے کو ہیں لیکن ان کے مسائل اور مشکلات حل نہیں ہو پائے۔

اردن کے زتاری پناہ گزین کیمپ میں اسی ہزار سے زائد افراد موجود ہیں جبکہ شام میں 2011 سے جاری خانہ جنگی کے بعد سے نقل مکانی کرنے والےساڑھے چھ لاکھ سے زائد پناہ گزین اردن میں مقیم ہیں۔

انجلینا جولی نے عالمی برادری سے شامی پناہ گزینوں کی جلد ازجلد پرامن واپسی کیلئے موثراقدامات کا مطالبہ بھی کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے ارکان ممالک سے میرا مطالبہ ہے کہ وہ کیمپ میں اپنی معائنہپ ٹیمیں بھیجیں تا کہ انہیں پناہ گزینوں کے مسائل کا اندازہ ہو۔ یہ محبت کے لائق ہیں اور ان کے مسائل فوری حل ہونے چاہیئں۔

اردن کے زتاری پناہ گزین کیمپ کا انجلینا جولی کا یہ پانچواں دورہ تھا
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...