https://goo.gl/xJs7Mr
مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو سپریم کورٹ سے سزا ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ خدا کا شکر ہے سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو توہین عدالت کے جرم میں سزا سنائی۔
Thank God SC has finally taken notice and punished for contempt! Now the same shd be done to NS, Maryam and their coterie of abusers of the Superior judiciary! pic.twitter.com/5SNTCG0EWE
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) February 1, 2018
شیریں مزاری نے کہا کہ یہی کارروائی اب نواز شریف، مریم نواز اور ن لیگ کے حواریوں کے ساتھ بھی ہونی چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ نہال ہاشمی نے پورے نظام کو دھمکی دی تھی اور انہیں سزا ملنا ضروری تھا۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ن لیگ کے 7 افراد ہیں جو نواز شریف سے وفاداری ثابت کرنے کی آڑ میں دن رات سپریم کورٹ پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے پر 5 سال کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے نہال ہاشمی کا معافی نامہ بھی مسترد کردیا ہے۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, ائی, خوشی, رہنما, سزا, سے, نہال, ٹی, پاکستان, پر, پی, کو, ہاشمی
No comments:
Post a Comment