Sunday, 4 February 2018

اداکارہ نہیں پروڈیوسر کے طور پر کام کروں گی: سعدیہ امام

https://goo.gl/b8q1rS
اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ ڈراموں کے بعد لائیو شوز اور ریکارڈنگ شوز کرکے ایک نیا تجربہ ہوا۔ایک فنکارہ کی حیثیت سے جو شہرت کمائی وہ اب شوز کی میزبانی میں بہت کام آرہی ہے۔

سعدی امام کا کہنا تھا کہ عام طور پر شوبز کی زیادہ تر لڑکیاں لومیرج کرتی ہیں لیکن میرا نہ تو کوئی ایسا ارادہ تھا اور نہ خواہش ،والدین کی پسند سے شادی کی آج خوش و خرم زندگی گزار رہی ہوں ، ایک چاند سی بیٹی ہماری کل کائنات ہے۔

اداکارہ کی حیثیت سے نہیں پروڈیوسر کے طور پر کام کروں گی ۔ 18سالہ فنی کیریئر میں لاتعداد ڈراموں میں کام کرنے کے بعد جو تجربہ حا صل کیا اس کو پروڈکشنز میں استعمال کروں گی۔

سعدیہ امام نے مزید کہا کہ پاکستان کی ڈرامہ، فیشن اور فلم انڈسٹری بہت تیزی سے ترقی کررہی ہے اور اب دنیا کے جس ملک میں بھی چلے جائیں وہاں سب ہمارے فنکاروں کو جانتے ہیں۔ اب دنیا کے ہر فیسٹیول میں پاکستانی فلمیں بھیجی جاتی ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...