https://goo.gl/hdt4hf
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلامی طب میں کدو کی بے پناہ افادیت بیان کی گئی ہے.ہمارے پیارے رسولﷺ کدو رغبت سے کھاتے تھے. اولیاء کرام نے بھی اس سبزی کو بصد احترام و شوق کھایا ہے. اسکے کئی نام ہیں. پنجاب میں اسے لوکی اور گھیا بھی کہا جاتا ہے. اس کی دو قسمیں ہیں ایک گول اور دوسری لمبی. یہ دونوں قسمیں بازار میں تقریباً چھ ماہ تک فروخت ہوتی دکھائی دیتی ہیں.
اطبا کا کہنا ہے کہ کدو کا مزاج سرد اور تر ہے. اس میں گوشت بنانے والے روغنی اور معدنی نمکیات کوٹ کوٹ کے بھرے ہوتے ہیں. قدرت نے اس سستی سبزی میں بہت سے اجزاء سموئے ہوئے ہیں. اس ارزاں سبزی میں کیلشیم‘ پوٹاشیم اور فولادی اجزاء کثرت سے پائے جاتے ہیں. اس کے علاوہ وٹامن اے اور وٹامن بی بھی موجود ہوتے ہیں. یہ کثیر الغذا سبزی‘ قبض کشا ‘ معدے کی سختی‘ جلن اور تیزابیت کو دو کر دیتی ہے. کدو کے بے شمار فوائد ہیں لیکن ہم آپ کو کدو کے جوس کا وہ فائدہ بتاتے ہیں جو عام طور پر لوگوں کو معلوم نہیں .یہ ہے کدو کا جوس ،یہ جوس پینے سے نہ صرف پیشاب کی جلن ختم ہوتی ہے بلکہ یہ آنتوں اور معدے سے تیزابیت اور انفیکشن بھی ختم کرتا ہے. جوس حاصل کرنے کے لئے ایک پورے کدو کو کدوکش کرنے کے بعد نچوڑ لیا جائے تو خاصی مقدار میں جوس حاصل ہوتا ہے. پیشاب کی تکالیف کے لئے ایک گلاس کدو جوس میں لیموں کا رس ایک چمچ ملا کر روزانہ پیا جائے تو اس مرض سے نجات مل جاتی ہے.کدو اور لیموں کے کھاری اجزاء جلن ختم کرتے ہیں.
جدید ریسرچ کے مطابق پیشاب کے اعضاء میں انفیکشن ہو تو لیموں اور کدو جوس سلفا ادویات کے ساتھ دینا چاہیے کیونکہ ایسی صورت میں پیشاب آور الکلائین کا عمل کرتا ہے. کدو جوس سے گردوں میں پتھریاں بھی نہیں بن پاتیں اور اگر چھوٹی موٹی پتھریاں ہوں تو خارج ہوجاتی\ ہیں . اس کا سب بڑا فائدہ جگر میں گرمی والوں اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو ہوتا ہے .اس کے لئے کم از کم دس روز تک لگاتار صبح شام ایک ایک گلاس جوس پینا چاہئے.اس سے بلڈپریشر بھی اعتدال پر آجاتا ہے اورآنتوں کے افعال درست ہوجاتے ہیں. ایک بار برطانیہ کے دورے کے دوران کدو کے جوس کے بنے پیک دیکھ کر اس نعمت پر اللہ کا شکر ادا کیا کہ یورپی لوگوں میں قدرتی اجناس کا خالص جوس پینا بھی نصیب ہوتا ہے.دنیا بھر میں خالص اجزا سے تیار کردہ جوس عام ہورہے ہیں ،پاکستان میں بھی یہ رجحان عام ہونا چاہئے.
شاہد آفریدی سے ایک غیر رسمی ملاقات آفس میں کام کی مصروفیت تھی کہ یکدم فون کی گھنٹی بجی، میں نے اسکرین پر دیکھا تو شاہد آفریدی کی کال تھی، ’’ہفتے کو کھانا میرے ساتھ نئے گھر میں کھانا ہے بھائی، میں نے اپنے 20،25 دوستوں کو ہی مدعو کیا ہے، کوئی بہانہ نہیں چلے گا‘‘ اس کے بعد ناں کی تو کوئی گنجائش ہی نہیں تھی. جیسا کہ پہلے طے ہوا تھا کہ گھر کے قریب کی ایک مشہور جگہ پہنچ کر میں نے کال کی تو لوکیشن پتا چل گئی. بس جیسے ہی گھر پہنچا تو دیکھتے ہی منہ سے ماشاءﷲ کے الفاظ ادا ہوئے. شاہد آفریدی نے واقعی بہت خوبصورت گھر بنایا ہے، اندر جاتے ہی آفریدی اپنے روایتی انداز میں بغلگیر ہوئے، پی ایس ایل میچ کے دوران زخمی ہونے کی وجہ سے ان کے ہاتھ پر پٹی بندھی ہوئی تھی.
Urdu Khabrain
Breaking Urdu News, India Urdu News, Islamic News, Latest Urdu News, Online Urdu News, Pakistan Urdu News, Religious News, Tamil Urdu News, Top Urdu News, World Urdu News, ا, ایساخصوصی, جوس, سامنے, لیموں, ملاکر, میں, نسخہ, پینے, کاکیافائدہ, کدو, کے, ہے
Monday, 19 February 2018
کدو کے جوس میں لیموں ملاکر پینے کاکیافائدہ ہے؟ ایساخصوصی نسخہ سامنے آ گیاجو حکیم صدیوں سے چھپاتے آئے ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment