Sunday, 4 February 2018

اینیمٹڈ فلم’ گلوکو اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘کل ریلیز ہوگی

https://goo.gl/qpSVtt
پاکستانی اینیمیٹڈ فلم ’ گلوکو اللہ یاراینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘ کل 2 فروری کو ملک بھر میں ریلیز کردی جائے گی۔

’ گلوکو اللہ یاراینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘ کی ریلیز سے قبل کراچی میں اس کا پریمیئر کیا گیا، جس میں فلم کی کاسٹ، پروڈیوسرز و ہدایت کار سمیت شوبز کی دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ ’ گلوکو اللہ یاراینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘ کی کہانی پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں جانوروں اور خصوصی طور پر پاکستان کے قومی جانور ’مارخور‘ کے غیر قانونی شکار کو روکنے کے لیے کوششیں کرنے والے لڑکے کی گرد گھومتی ہے۔

اگرچہ اینیمیٹڈ فلم کی کہانی جانوروں کے تحفظ اور ان کے غیر قانونی شکار کے خاتمے کے گرد گھومتی ہے، تاہم فلم میں کئی کہانیوں کو پیش کیا گیا ہے۔

اس ایڈونچر، ایکشن کامیڈی اینیمیٹڈ فلم کی تھری ورلڈ اسٹوڈیو کے بینر تلے ریلیز کیا جا رہا ہے، جب کہ اس کی ہدایات عزیر ظہیر خان نے دی ہیں، جنہوں نے اس کی کہانی بھی لکھی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں انعم زیدی، نتاش حمیرا اعجاز، علی نور، اظفر جعفری، عبدالنبی جمالی، حریم فاروقی، علی رحمٰن، نادیہ جمیل اور احمد علی سمیت دیگر شامل ہیں۔

فلم کا پہلا ٹریلر گزشتہ ماہ 10 جنوری کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے شائقین نے بہت سراہا۔

’ گلوکو اللہ یاراینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘ کے کراچی میں ہونے والے پریمیئر میں حریم فاروقی، ہدایت کار عزیر ظہیر خان اور اداکار زاہد احمد سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

پریمیئر میں فلم کی کاسٹ کے اہل خانہ سمیت عام بچوں نے بھی شرکت کی۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...