https://goo.gl/1jXRbs
ابو ظہبی(نیوزڈیسک): متحدہ عرب امارات کی حکومت کو برا کہنے والے شخص کو 5 لاکھ درہم (ایک کروڑ 51 لاکھ پاکستانی روپے) سمیت 3 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے کاروباری مرکز دبئی کی فوجی عدالت نے حکومت کو برا بھلا کہنے پر ایک شخص کو 3 ماہ قید اور 5 لاکھ اماراتی درہم ( ایک
کروڑ 51 لاکھ پاکستانی) جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔سعودی خبرایجنسی کے مطابق دبئی میں مقیم ایک غیرملکی شخص نے ای میل کے ذریعے ایک سرکاری ادارے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گالم گلوچ بھی کی۔ جس پر پراسیکیوٹر جنرل نے ملزم پر انسدادِ سائبر کرائم قانون کے تحت ریاست کی توہین کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت ترین سزا کی سفارش کی۔پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزم نے اقبالِ جرم کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنی ای میل میں حکومتی محکمے کو ناصرف تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ گالیاں بھی لکھی تھیں، تاہم ملزم نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ اسے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے محکمے کی جانب سے توہین کا سامنا کرنا پڑا اور گالیاں بھی دی گئیں۔ فوجی عدالت نے شواہد کی بنیاد پر ملزم کو 3 ماہ قید اور 5 لاکھ اماراتی درہم کی سزا سنا دی۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں انسداد سائبر جرائم کے لئے منظور کردہ قانون کے آرٹیکل 20 میں ایسے جرائم میں ملوث افراد کو ڈھائی لاکھ سے 5 لاکھ درہم جرمانہ یا قید، اور ایک ہی وقت میں دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔
Urdu Khabrain
Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل
Wednesday, 14 February 2018
ملزم نے ای میل میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کے محکمے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور گالیاں بھی دیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment