Tuesday, 20 February 2018

کتاب میں امریکی صدر جارج واشنگٹن کے بال مل گئے

https://goo.gl/xEbpaJ
ایک نیویارک اسٹیٹ کالج کا کہنا ہے کہ اُن کی لائبریری کے محفوظ ذخیرے سے ایک غیر معمولی دریافت ہوئی ہے۔

یہ پہلے امریکی صدر جارج واشنگٹن کے محفوظ کیے ہوئے بال ہیں۔
یونین کالج کا کہنا ہے کہ ایک لائبریری کے آرکائیوسٹ نے چمڑے کی ایک کتاب گینز یونیورسل رجسٹر یا پھر 1793 کے امریکن اور برطانوی کیلنڈر کے اندر جڑے لفافے میں امریکہ کے پہلے صدر کے بال دریافت کیے ہیں۔

لفافے کے اوپر بھی واشنگٹن کے بال لکھا ہوا تھا۔

کہا جا رہا ہے کہ جارج واشنگٹن کے چند بال شاید اس زمانے کے رواج کے مطابق یادگار کے طور پر قریبی احباب میں تقسیم کیے گئے تھے۔

اس زمانے میں لوگ ایک دوسرے کو بال دیتے تھے۔

اس طرح ایک سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے تک منتقل ہوتے ہوتے یہ بال اس کتاب کےمالک تک پہنچ گئے، جس نے انہیں محفوظ کر لیا۔

لائبریری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس بال ، کیلنڈر اورکتاب کے تحریری نوٹس کو محفوظ رکھنے کے لیے کام کررہے ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...