https://goo.gl/8wYYdm
کیل مہاسے چہرے پر نکل آئیں، خاص طور پر بہت زیادہ دانے ہوں تو لوگ خصوصاً خواتین بہت زیادہ پریشان ہوجاتی ہیں مگر کیا اس سے نجات پانے کے لیے ایک وائرل ٹوٹکے کو آزمانا پسند کریں گے؟
اگر ہاں تو حال ہی میں ایک خاتون ہلدا پاز روبلز کی جانب سے کیا گیا ٹوئیٹ آپ کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے، جس میں انہوں نے کیل مہاسوں بلکہ دانوں سے بھرے اور پھر شفاف چہرے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس خاتون کے چہرے پہلے سیسٹک ایکنی اور بلیک ہیڈ موجود تھے مگر دوسری تصویر میں وہ چہرہ لگ بھگ شفاف اور ہموار ہوچکا تھا۔
یہ ٹوئیٹ ہزاروں بار ری ٹوئیٹ اور لائیک کیا جاچکا ہے اور ہر شخص ان سے ایک ہی سوال پوچھ رہا ہے کہ یہ کمال کیسے کرکے دکھایا؟
ہلدا کے مطابق اس کے شفاف چہرے کے پیچھے چھپا راز سبز چائے اور شہد ہے۔
انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اپریل 2017 میں کیل مہاسے ابھرنا شروع ہوئے اور میں نے دیگر گھریلو ٹوٹکے آزمائے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا، مگر پھر انہیں بہترین نسخہ مل گیا جس کے آزمانے کے پانچ ماہ بعد چہرہ صاف ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا ' میں نے سوفیصد خالص سبز چائے اور سو فیصد خالص شہد استعمال کیا، میں ان دونوں کو ملا کر پیتی بھی تھی اور چہرے کی صفائی کے لیے بھی استعمال کرتی تھی'۔
اس حوالے سے ایک ماہر جلد کا کہنا تھا کہ سبز چائے اینٹی آکسائیڈنٹس اور پولی فینولز سے بھرپور ہوتی ہے، یہ قدرتی ورم کش اجزاءہیں، جو کہ چہرے کی سرخی اور سوجن کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
اسی طرح شہد بھی ورم کش اور جراثیم کش ہوتا ہے اور یہ سبز چائے کے ساتھ مل کر سوجن اور انفیکشن کا علاج کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ان دونوں کا امتزاج ممکنہ طور پر دانوں کے نشانات بننے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، اسی طرح سبز چائے چہرے کو جگمگانے کے اثرات مرتب کرتی ہے۔
خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ تصویر اس لیے شیئر کی تاکہ اس طرح کے مسئلے کے شکار دیگر افراد بھی اس سے نجات حاصل کرسکیں۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت
Thursday, 15 February 2018
چہرے سے کیل مہاسے صاف کرنا چاہتے ہیں؟
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment