Thursday, 15 February 2018

سوہائے علی ابڑو ’موٹر سائیکل گرل‘ بن گئیں

https://goo.gl/HniDSs
پاکستانی اداکارہ سوہائے علی ابڑو جلد ہی اسکرین پر ایک ایسی نوجوان لڑکی کے روپ میں نظر آئیں گی، جو فرسودہ روایات کو توڑتے ہوئے کم عمری میں موٹر سائیکل پر دشوار سفر کرتی ہیں۔

جی ہاں، سوہائے علی ابڑو کی آنے والی فلم ’موٹر سائیکل گرل‘ کو رواں برس 20 اپریل کو ریلیز کردیا جائے گا، جس کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

خیال رہے کہ ’موٹر سائیکل گرل‘ کی کہانی 20 سالہ پاکستانی لڑکی زینتھ عرفان کی زندگی پر مبنی ہے، وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے 20 سال کی عمر میں پاکستان کے شمالی علاقوں میں موٹر سائیکل پر سفر کیا۔

زینتھ عرفان نے موٹرسائیکل پرکیے گئے اپنے سفر کو ’ون گرل ٹو ویلز‘ میں شیئر کیا، ان کے اس بلاگ کو سی این این اور نیویارک ٹائمز نے بھی شائع کیا، جس کے بعد انہیں عالمی سطح پر شہرت ملی۔
زینتھ عرفان کی اسی بہادری پر ہدایت کار عدنان سرور نے 2017 کے آغاز میں فلم بنانے کا اعلان کیا، مئی 2017 میں انہوں نے ’موٹرسائیکل گرل‘ کے لیے سوہائے علی ابڑو کا انتخاب کیا۔

اس سے قبل عدنان سرور 2015 میں ’شاہ‘ نامی فلم بناچکے ہیں، جس میں انہوں نے اولمپین پاکستانی باکسر سید حسین شاہ کی زندگی کو پیش کیا۔

اسپورٹس پر مبنی ان کی یہ دوسری بائیوگرافی فلم ہے، جس کا شائقین کو بے حد انتظار ہے۔ عدنان سرور فلمیں بنانے سمیت متعدد ڈاکیو مینٹریز پر بھی کام کرچکے ہیں، جبکہ انہیں ان کے منفرد کام کی وجہ سے متعدد اعزازات سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

’موٹر سائیکل گرل‘ کے حوالے سے عدنان سرور پہلے کہ چکے ہیں کہ’زینتھ کی کہانی ان کے لیے بہت خاص ہے، کیوں کہ اتنی کم عمر میں انہوں نے وہ کام کر دکھایا، جو سب کے بس کی بات نہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...