Saturday, 3 March 2018

16 سالہ نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، ریپ کرنے والے شخص کی بہن اس دوران پاس کھڑی کیا کرتی رہی؟ جان کر شیطان کو بھی شرم آجائے

https://goo.gl/HVGePT
بھارت سے جنسی جرائم کی خبریں تو روز سامنے آتی ہیں لیکن ریاست اترپردیش سے ایک ایسے بھیانک جنسی جرم کی خبر سامنے آئی ہے کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مظفر نگر شہر سے تعلق رکھنے والی خاتون رخسانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک 22 سالہ نوجوان نے ان کی 16 سالہ بھانجی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے جبکہ اس دوران ملزم کی بہن سمرین اس شیطانی فعل کی ویڈیو بناتی رہی۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ قبل ازیں دونوں خواتین کی جانب سے ایک دوسری کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے تھے جس کے بعد یہ نیا الزام سامنے آیا ہے۔ پہلے رخسانہ کی جانب سے سمرین کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا جس کے جواب میں سمرین نے مقدمہ درج کروایا کہ رخسانہ کے قریبی رشتہ داروں نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ اس کے بعد رخسانہ کی جانب سے یہ الزام سامنے آیا کہ سمرین کے بھائی نے اس کی بھانجی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ سمرین کے گھر والے اس کی بھانجی سے ناجائز دھندہ کروانا چاہتے تھے جس سے انکار پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوعمر لڑکی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے جس کی رپورٹ سامنے آنے پر صورتحال واضح ہو سکے گی۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, آجائے, اس, انٹرنیشنل, بھی, بہن, جان, جنسی, دوران, رہی, ریپ, زیادتی, ساتھ, سالہ, شخص, شرم, شیطان, لڑکی, نوجوان, والے, پاس, کر, کرتی, کرنے, کو, کھڑی, کی, کیا, کے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...