Saturday, 3 March 2018

’ٹرمپ کی ٹویٹ یہود دشمنی پر مبنی تھی‘

https://goo.gl/t26cuj
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ذرائع ابلاغ کی جانب سے اس کا سٹار آف ڈیوڈ کے ساتھ موازنہ ’بدیانتی‘ پر مشتمل ہے

امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی ممکنہ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ان کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چھ کونوں والے ستارے پر مشتمل ایک پیغام ’واضح طور پر یہود دشمنی‘ پر مبنی تھا۔

اس ٹویٹ میں سٹار آف ڈیوڈ سے ملتی جلتی ایک شکل اور نقدی کے ڈھیر کے ساتھ ہلیری کلنٹن کو ’بدعنوان ترین امیدوار‘ بیان کیا گیا تھا۔

اس پوسٹ کو بعد ازاں حذف کر دیا گیا اور اس نعرے کو ستارے کے بجائے دائرے کے ساتھ دوبارہ پوسٹ کیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ذرائع ابلاغ کی جانب سے اس کا یہودیت کی علامت سٹار آف ڈیوڈ کے ساتھ موازنہ ’بدیانتی‘ پر مشتمل ہے۔

دی مائیک ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ یہ تصویر پہلی بار یہود دشمنی اور سفید فام بالادستی پر مبنی ایک میسج بورڈ پر دیکھا گیا تھا۔

ہیلری کلنٹن کی مہم ٹیم نے امریکہ میڈیا کو بتایا ’ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نسلی تعصب والی ویب سائٹس کے ذریعے یہود دشمنی والی تصاویر کا کھلم کھلا استعمال خاصا پریشان کن ہے۔‘

اپنے ردعمل میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ایک ’عام سا ستارہ تھا، جو عام طور پر پولیس اہکار استعمال کرتے ہیں‘ اور یہود دشمنی کے الزامات ’مضحکہ خیز‘ ہیں۔

انھوں نے ہیلری کلنٹن پر اپنے شوہر کی امریکی اٹارنی جنرل سے ملاقات کے معاملے سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسا کرنے کا الزام عائد کیا۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے پہلے سوشل میڈیا پر نسلی تعصبانہ خیالات کی پذیرائی کرنے پر تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔

رواں سال کے آغاز میں کوکلس کلان نامی گروہ کے سربراہ ڈیوڈ ڈیوک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کی تھی جس سے ان کی جانب سے فوراً لاتعلقی کا اظہار نہ کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل, تھی, دشمنی, مبنی, ٹرمپ, ٹویٹ, پر, کی, یہود

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...