https://is.gd/TevyQb
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کریلا ایک ایسی سبزی ہے جو بہت کم افراد کو ہی پسند ہوتی ہے تاہم مختلف طریقوں سے اس کی کڑواہٹ کم کرکے اسے مزیدار بنایا جاسکتا ہے۔اپنے منفرد ذائقے کی بدولت یہ منہ کا ذائقہ بدلنے میں کامیاب رہتی ہے جبکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ یہ سبزی متعدد وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہے۔اس کو کھانے سے ذیابیطس سمیت متعدد
امراض سے بچا جاسکتا ہے۔اکثر افراداس میں قیمہ بھر کر کھانا پسند کرتے ہیں اور اگر آپ بھی ان میں سے ایک ہیں تو اس کی کڑواہٹ کو ختم کرنے کا ایک آسان طریقہ موجود ہے۔اس کے لیے درج ذیل دیئے جانے والے آسان 5 نکات پر عمل کریں۔کریلے کی کھردری سطح کو کھرچ دیںکریلے کی کڑواہٹ کم کرنے کے لیے سب سے پہلے تو اس کی اوپری کھردری سطح کو کھرچ دیں، اس سطح کو اتنا کھرچیں کہ وہ ہموار ہوجائے۔بیج نکال دیںجب سطح کو ہموار کردیں تو کریلے کے ٹکڑے کرلیں اور اسے پکانے سے پہلے بڑے بیجوں کو نکال دیں، ایسا کرنے سے کڑواہٹ کافی حد تک ختم ہوجائے گی۔نمک سے مدد لیں جب کریلے سے کڑواہٹ دور کرنا چاہتے ہوں تو نمک اس حوالے سے بہترین مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اس کے لیے کریلوں کے ٹکڑوں کو نمک کی اچھی خاصی مقدار میں رگڑیں، اس کے بعد برتن میں ڈال دیں اور پکانے کے لیے 20 سے 30 منٹ کا انتظار کریں۔عرق نکال لیں نمک لگانے کے بعد کریلے کا عرق نکالنا مت بھولیں، اس کے بعد نلکے کے نیچے رکھ کر پانی کھولیں اور بہتر نتیجے کے لیے ایک بار پھر اس کا عرق نکالنے کی کوشش کریں۔ دہی کا استعمال کریلے سے کڑواہٹ دور کرنے کے لیے ایک اور ذریعہ پھیکا دہی ہے، کریلے کے ٹکڑے دہی میں کم از کم ایک گھنٹے تک ڈبو کر رکھیں اور اس کے بعد ہی اسے پکائیں
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت Khabrain
Thursday, 5 April 2018
کریلا ایک ایسی سبزی ہے جو بہت کم افراد کو ہی پسند ہوتی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment