Thursday, 5 April 2018

ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ ،موبائل فونز اور موبائل اسیسریز کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیاگیا

https://is.gd/NLJL3h
لاہور (آن لائن)ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ سے موبائل فون اور موبائل اسیسریز کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، چائنیز موبائل سیٹ کی قیمت میں 10جبکہ برانڈڈ سیٹ کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ موبائل اسسریز جس میں بیٹری ہینڈز فری اور میموری کارڈ کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ موبائل ڈیلر ایسوسی ایشن کا کہنا تھاڈالر کی قیمت بڑھنے سے
موبائل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ دریں اثناء ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ثمرات سامنے آنے لگے، سونے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ چوبیس قیراط سونے کی قیمت میں ڈیڑھ سو روپے اضافہ ہو گیا۔اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت اٹھاون ہزار سات سو پچاس سے بڑھ کر اٹھاون ہزار نوسو روپے ہوگئی ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...