https://goo.gl/7MjBAh
لاہور (ویب ڈیسک ) لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات آج ہوں گی، لوکھنڈوالا کے سپورٹس کلب میں بالی وڈ کوئین کا آخری دیدار کرایا گیا، اداکارہ ایشوریا رائے، سونم کپور، سشمیتا سین سمیت دیگر اداکار کلب پہنچے۔بالی وڈ کی پہلی سپر سٹاراداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات آج ادا کی جائینگی۔ اداکارہ کی میت کو لوکھنڈوالا کے سپورٹس کلب
میں رکھا گیا۔سری دیوی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بڑی تعداد میں مداح اور فلمی ستارے ان کے گھر کے قریب واقع سپورٹس کلب میں تعزیتی اجتماع میں شریک ہوئے۔ایشوریا رائے، سونم کپور، سشمیتا سین، تبو بھی لیجنڈری اداکارہ کے آخری دیدار کے لیے پہنچیں۔ اداکارہ کا آخری سفر بھارتی وقت کے مطابق دو بجے سپورٹس کلب سے پون ہنس کی جانب ہوگا۔جس کے بعد ان کی آخری رسومات ویلے پریلے سیوا سماج میں ساڑھے 3 بجے ہونگی۔ بالی وڈ کی چاندنی سری دیوی کا فنی سفر 5 دہائیوں پر محیط ہے،ان کی آخری فلم شاہ رخ خان کے ساتھ زیرو ہو گی جس میں وہ مہمان اداکارہ کے طور پر جلوہ گر ہوئی ہیں۔



Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت Khabrain
Tuesday, 19 June 2018
بالی وڈ کی پہلی سپر سٹاراداکارہ سری دیوی کی آخری رسومات کی تیاری، اداکارہ کے آخری دیدار کے لیے کتنے لوگ پہنچ گئے؟
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment