Tuesday, 19 June 2018

عریاں تفتیش سے انکار پر اسرائیلی جلادوں کا فلسطینی قیدی پر تشدد،نفحہ جیل میں منتقل کردیا

https://is.gd/g6S7nx
الخلیل(یو این پی)فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کی طرف سے کہا گیا ہے کہ درندہ صفت صہیونی درندوں نے نفحہ قید خانے میں پابند سلاسل ایک فلسطینی کوعریاں تفتیش سے انکار پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے اسیر فلسطینی وائل النتشہ کو نفحہ جیل میں منتقل کیا۔ اس وقت اس کے ہاتھ میں زنجیریں اور پاؤں میں بیڑیاں تھیں اور انہیں کھانے اور قضائے حاجت سے بھی روک دیا گیا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی طرف سے اسیر فلسطینی النتشہ کو عریاں تفتیش سے انکار پرعریاں تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسیرالنتشہ نے صہیونی فوج کی بات ماننے سے انکار کردیا جس پر اسے قابض فوج نے فوج نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں اسے ریمون سے النفحہ حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...