https://goo.gl/ZNrQvz
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواز شریف کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا ٹاک اس وقت زعفران زار ہوگئی جب مشاہد حسین کے نام پر نواز شریف نے میڈیا ٹاک کا اختتام کردیا۔
احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف میڈیا ٹاک کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ ”رضا ربانی کے نام پر تمام پارٹیاں اتفاق کرتی ہیں کیا مسلم لیگ ن کے پاس ایسا کوئی امیدوار ہے جس پر ساری پارٹیاں اتفاق کرتی ہوں“۔ اس سوال کے جواب میں صحافیوں میں موجود ایک شخص نے مشاہد حسین کا نام لیا تو نواز شریف نے ہنستے ہوئے کہا ’چلیں پھر چلتے ہیں، تھینک یو‘ ۔ جس کے بعد نواز شریف سیڑھیاں اتر گئے ، ان کی اس حرکت پر ہر طرف قہقہے بلند ہوگئے۔ ایک سیڑھی اترنے کے بعد نواز شریف نے صحافیوں کے ساتھ ہنستے ہوئے دوبارہ بات چیت شروع کردی اور کہا ”مشاہد حسین بہت اچھے ہیں اور میں انہیں ذاتی طور پر پسند کرتا ہوں، میں اس لیے نیچے اترا ہوں کہ اس طرح کی باتیں اس ماحول میں نہ ہی ہوں تو اچھا ہے“۔
Urdu Khabrain
Friday, 15 June 2018
”رضا ربانی کے بعد مشاہد حسین پرتمام پارٹیوں کا اتفاق ہوسکتا ہے“صحافی نے یہ بات کہی تو آگے سے نواز شریف نے ایسی حرکت کردی کہ ہر طرف قہقہے بلند ہوگئے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment