Friday, 29 June 2018

نیب ’ن لیگ اکائونٹ ایبلٹی بیورو‘بن رہا ہے،مریم اورنگزیب

https://is.gd/rQdkkz


نیب ’ن لیگ اکائونٹ ایبلٹی بیورو‘بن رہا ہے،مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب’ن لیگ اکائونٹ ایبلٹی بیورو‘ میں تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔

ماڈل ٹائون میں پارٹی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن سے 25روز پہلے ن لیگ کے امیدوار وں کی گرفتاری پری پول رگنگ ہے جس کا برا ہ راست اثر عام انتخابات پر پڑےگا۔

انہوں نے کہا کہ این اے 59سے مسلم لیگ کے امیدوار انجینئر قمرالاسلام کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں،یہ قبل از انتخابات دھاندلی ہے۔

اس موقع پر مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ لاڈلے کو ہر قسم کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے مریم نواز کے انتخابی حلقے میں تبدیلی کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ این اے 125سے الیکشن لڑیں گی ، بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر سیاست کرنے والے بیمار ذہنیت کے مالک ہیں۔
Urdu Khabrain
Latest, News, اورنگزیب, اکائونٹ, ایبلٹی, بیوروبن, خبریں, رہا, قومی, لیگ, ن, نیب, ہےمریم

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...