https://is.gd/KMoYMu
خطرناک اورذہین جاسوس ایک بار پھر سے سنیما گھروں میں دھوم مچاتا دکھائی دے رہا ہے ۔ جی ہاں ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپورہالی ووڈ بلاک بسٹر فلم سیریز مشن امپاسیبل کی چھٹی فلم مشن امپاسیبل ۔
فال آؤٹ ریلیزکے دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر دھوم مچائے ہوئے ہے۔35ملین ڈالر کی مزیدکمائی کے ساتھ مشن امپاسیبل دوسرے ویک اینڈ پر بھی پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ اس فلم کی کل کمائی124.5ملین ڈالر اور انٹرنیشنل باکس آفس پر 205ملین ڈالر ہو گئی ہے ۔
کرسٹوفر میک کوئیرے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام کروز ہیرو کے روپ میں ایک مرتبہ پھر خطرناک مشن نبھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز،ریبیکا فرگوسن،ونگ رہیمز،سیمون پیگ،مچل موناگھن،سیان ہیرس،ہینری کیول اور ونیسا کربے سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
اس ہفتے ریلیز ہونیوالی ڈزنی اسٹوڈیوز کی کرسٹوفر رابن دوسری پوزیشن پر براجمان ہے جس نے 25ملین ڈالر کمائے جس کی کہانی مشہور برطانوی رائٹراور وِنی دی پُوہ کے خالقA. A. Milneکی زندگی سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جس میں کرسٹوفر اپنے بچپن کے دوست وِنی دی پوہ کے ساتھ ملکر اپنی کہانی میں لاپتہ ہونیوالے ننھے بچے کی تلاش شروع کرتا ہے ۔
تیسری پوزیشن پر فلم 'دی اسپائے ہُو ڈمپٹ مِی'رہی جس نے 12.4ملین ڈالر کمائے ۔ اس فلم کی کہانی اایک ایسی خاتون جاسوس کے گرد گھوم رہے ہے جس کا دوست اسے اسپائے بن کر دھوکا دیتا ہے ۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment