Monday, 6 August 2018

جی ڈی اے کا پی ٹی آئی کی مشروط حمایت کا اعلان

https://is.gd/JYCy3y
گرینڈڈیموکریٹک الائنس نے وفاق میں تحریک انصاف کی مشروط حمایت کااعلان کردیا، پی ٹی آئی قیادت سے مذاکرات کا اختیار پیر پگارا کو دے دیا گیا۔

پیرپگار کی زیر صدارت کراچی میں جی ڈی اے کاسربراہی اجلاس ہواجس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی سے مرکز میں حکومت سازی پر مذاکرات پیرپگارا کریں گے۔

مشروط حمایت کےحوالے سے ایاز لطیف پلیجو نے بتایا کہ پی ٹی آئی قیادت کے سامنے 3 شرائط رکھی جائیں گی۔

پیر صدرالدین شاہ راشدی نے انتخابی نتائج پر تحفظات ظاہر کئےاور کہاکہ عجیب بات ہے کہ جیتنے والے ہوں یا ہارنے والے دونوں ہی پریشان ہیں۔

خیال رہے کہ جی ڈی اے کے آئندہ لائحہ عمل کے لئے اجلاس چودہ اگست کے بعد ہوگا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...