Thursday, 16 August 2018

فیفا رینکنگ: ورلڈ چیمپئن فرانس نمبر ون بن گیا

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/17/urdu-news-39309




جرمنی 14 درجے تنزلی کے ساتھ 15 ویں نمبر پر آ گیا ہے فوٹو:فائل


پیرس: فیفا رینکنگ میں ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم فرانس نمبر ون بن گیا جب کہ میگا ایونٹ میں ناقص کارکردگی پر جرمنی اور ارجنٹائن ٹاپ 10 سے باہر ہو گئی ہیں۔

فیفا ورلڈ کپ 2018 میں دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے شرکت کرنے والی جرمن ٹیم ناک آﺅٹ راﺅنڈ میں رسائی حاصل نہیں کر پائی تھی، جرمنی 14 درجے تنزلی کے ساتھ 15 ویں نمبر پر آ گیا ہے، ارجنٹائن کی ٹیم بھی تنزلی کے ساتھ 11ویں نمبر پر آ گئی ہے۔

ٹاپ 5 ٹیموں میں بالترتیب ورلڈ چیمپئن فرانس، بیلجیم، برازیل، ورلڈ کپ کی رنرز اپ کروشیا اور یوراگوئے شامل ہیں۔ سیمی فائنل میں رسائی پانے والی انگلش ٹیم چھٹے نمبر پر آ گئی ہے، پرتگال 7ویں، سوئٹزر لینڈ 8ویں، سپین 9ویں اور ڈنمارک 10 ویں نمبر پر موجود ہے۔

ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے روس کی ٹیم 21 درجے ترقی کے ساتھ 49 ویں نمبر پر آ گئی ہے، گروپ سٹیج میں باہر ہونے والی مصری ٹیم 20 درجے تنزلی کے ساتھ 65 ویں نمبر پر چلی گئی ہے۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...